اداکارہ فضا علی کو امریکہ میں انسٹاگرام ریلز بنانا مہنگا پڑ گیا
کراچی (مشرق نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی کو امریکہ میں انسٹا گرام ریلز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق فضا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر امریکہ کی کچھ نئی ویڈیوز شیئر کیں۔پہلی ویڈیو میں انہیں امریکہ میں ٹرین میں سفر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسری ویڈیو میں وہ ایک پارک میں ایک خوبصورت چھوٹی ٹرین کے ساتھ ساتھ چلتے ہوئے کیمرے کےلئے مختلف قسم کے پوز دیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔اداکارہ کو ویڈیوز میں رنگ برنگے پھولوں کے ڈیزائن والے شارٹ ٹاپ کے ساتھ سفید رنگ کی ریشمی پلازو پینٹ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔انہیں یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد بولڈ لباس پہننے کی وجہ سے صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستانی اداکارائیں بیرون ملک جا کر بہت بولڈ ملبوسات پہنتی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹی وی پر بیٹھ کر یہ سب کرنا زیب نہیں دیتا، دنیا بھر میں ہمارا کیا امیج جاتا ہو گا؟کچھ سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ فضا علی اپنے شو کو مشہور کرنے کیلئے ایسا کر رہی ہیں اور شہرت کی بھوک میں اپنی عزت اور وقار کھو رہی ہیں۔



















