اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے ملک میںنظام انصاف تباہ، آئینی عدالت مجبوری ہے، بنا کر رہیں گے،ہر صوبے کی نمائندگی برابر ہوگی،آئین کو کاغذ کا ٹکرا سمجھ کر پھاڑا گیا ،جج صاحبان نے آمر کو ترمیم کرنے کی اجازت دی، عوامی مسائل حل کرنے ہیں تو میثاق جمہوریت جیسے معاہدوں کو لاگو کرنا ہوگا،فلور کراسنگ کرنے والوں کےلئے سخت سزا ہونی چاہیے اگر آپ وزیراعظم، کسی جج اورادارے کی نیت پر شک کرتے ہیں تو کریں مگرمیری نیت پر شک نہ کریں، آئین کی بالادستی کی جنگ میں خود لڑوں گا۔
سندھ ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاآمرانہ دور میں دیکھا کیسے 1973 کے آئین کو ایک آنکھ کی لرزش ،ہونٹوں کی جنبش سے اڑا یا گیا،کس طریقے سے معزز جج صاحبان آمر کو کام کرنے دیتے ہیں ،جمہوریت کی بحالی کےلئے نسلوں کی قربانیاں دیں تاکہ عوام کی مرضی چلے ،پارلیمان میں ایسے نمائندے بھیجیں آپ کی مرضی کا قانون ،آئین بنے۔
چیئرمین پی پی نے کہابینظیر شہید نے میثاق جمہوریت پر دستخط کر کے طے کیا اگر پاکستان کا نظام ٹھیک ،جمہوریت بحال اورعوامی مسائل حل کرنے ہیں تو میثاق جمہوریت جیسے معاہدوں کو لاگو کرنا ہوگا،میثاق جمہوریت کے تحت 18 ویں ترمیم پاس اور آئین بحال کرنے کے بعد بینظیر بھٹو شہید کے نامکمل مشن کو پورا کیا،افتخار چودھری پی سی او جج تھے کوئی انقلابی نہیں، بینظیر بھٹو شہید نے طے کیا تھا آئینی عدالت بنے گی ،عدالتی اصلاحات ہوں گی اور عوام کو فوری انصاف ملے گا۔
بلاول بھٹو نے کہاماضی سے سبق سیکھے ،وکلا برادری کی بہت عزت کرتے ہیں، قانون ،آئین سازی عدالت کے ذریعے نہیں ہوسکتی لیکن جج صاحبان نے 184 اور 186 کے نام پر خود کو اختیار دیا، عدالتی نظام ٹوٹ چکا ، عدالتوں میں ہزاروں مقدمات زیر التوا ہیں اور مجھے انصاف کے حصول کےلئے 45 سال انتظار کرنا پڑا،چاہتے ہیں شہریوں کو فوری انصاف ملے ،کسی صوبے کے درمیان کوئی فرق نہ رہے تو پھر وفاقی آئینی ضروری ہے۔
چیئرمین پی پی نے کہاوفاقی عدالت میں ہر صوبے کی برابر نمائندگی ہوگی، وفاقی عدالت کا چیف جسٹس روٹیشن پر ہوگا ،15 فیصد سیاسی مقدمات میں 90 فیصد وقت لیا جاتا ہے،ماضی میں58 ٹو بی اور 63 اے کو استعمال کرکے جمہوری حکومتوں کو غیر جمہوری طریقے سے گھر بھیجا گیا، کالے قانون کو ختم کرنے کےلئے طویل جدوجہد کی گئی، افسوس 58 ٹو بی کا اختیار عدالت نے اپنے پاس رکھ کر منتخب وزرائے اعظم کو گھر بھیجا، آئینی بالادستی کی جنگ میں خود لڑوں گا،ضروری ہے تمام صوبوں کو منصفانہ نمائندگی حاصل ہو،بلاول بھٹو نے کہاآئینی عدالت بنا کر رہیں گے تاکہ کسی اور وزیراعظم کو تختہ دار پر نہ لٹکایا جائے ،عوام کو انصاف ملے،فلور کراسنگ کرنےوالوں کےلئے سخت سزا ہونی چاہیے ۔
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد

















