اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر مملکت علی پرویز ملک نے کہاہے آئی ایم ایف اہداف پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ آسکتا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہاحکومتی خواہش تو نہیں لیکن اگر آئی ایم ایف اہداف کے اعداد و شمار پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ کی سمت میں جاسکتے ہیں،عالمی مالیاتی فنڈ کا فریم ورک لےکر آگے چلنا ہے تو کیا ہاتھ کھڑے کردیں اور ملک کو دیوالیہ ہونے دیں؟۔
وزیر مملکت نے کہاباضابطہ آئی ایم ایف پروگرام میں جائیں گے،دنیا کے مالیاتی ادارے ملک کےلئے دروازے کھول رہے ہیں، پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہو گی ۔
آئی ایم ایف اہداف پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ آسکتا ہے،علی پرویز ملک



















