لاہوریوں نے پی ٹی آئی کو شٹ اپ کال دی،عظمیٰ بخاری

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پی ٹی آئی کو لاہور میں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، عوام نے شٹ اپ کال دی،گنڈاپور کا جلسے میں نہ پہنچنا مریم نواز کی فتح ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا عظمیٰ بخاری نے کہالاہور کی کوئی گلی ،سڑک کچی نہیں رہے گی، لاہور اور پنجاب فخر ہیں،پی ٹی آئی کاایجنڈا ملک میں آنےوالی بہتری کو روکنا ہے،پنجاب کے عوام وزیراعلیٰ سے خوش ہیں، مریم نواز نے مخالفین کو اپنی سیاسی حکمت عملی سے سمجھا دیا ،انقلاب کو جوتیاں چھوڑ کر بھاگتے دیکھا، میں نے سمجھایا تھا پنجاب پولیس کو پتہ ہے کیسے کام کرنا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہاغنڈہ پور سرکاری ملازمین ساتھ لیکر آیا، لاہور کی سڑکوں پر کسی جگہ کوئی ریلی نہیں دیکھی، علی امین گنڈا پورنے پھر فیصلہ کیا مجھے کیا ضرورت ہے جلسے میں جانے کی، مریم نواز نے پی ٹی آئی والوں کو کھلی چھٹی دی،پنجاب کے اندر کسی کو بدمعاشی نہیں کرنے دیں گے، مریم نوازنے پی ٹی آئی کے بدمعاشوں کو لائن لگوا کر گھر جانے پر مجبور کیا،قانون توڑنے والوں کےساتھ سختی سے نمٹیں گے، کسی کی خالہ جی کا گھرنہیں ۔

عظمیٰ بخاری نے کہایروشلم پوسٹ نے آرٹیکل لکھا بانی پی ٹی آئی اسرائیل کو تسلیم کرنے پر راضی تھا، عمران خان اسرائیل کا حمایتی ہے، بانی پی ٹی آئی صرف اندر کھاتے اسرائیل کیخلاف بیان دیتے ہیں،واضح ہوگیا بانی پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ کہاں سے آتی ہے، بجلی بلوں میں ریلیف پر سوائے پی ٹی آئی کے پورا صوبہ خوش ہے۔