اسلام آباد،لاہور:(بیورورپورٹ)وفاقی،پنجاب حکومت نے کہا ہے اسلام آباد کے بعد لاہور میں بھی فلاپ ترین جلسہ،کھودا پہاڑ نکلا چوہا،3درجن کرسیاں نہیں بھر سکیں،انقلاب اورمقبولیت کا عبرتناک نظارہ ہے،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے خالی کرسیوں کی تصویر شیئر کردی۔
وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا پی ٹی آئی جلسے کا نتیجہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا والا ہے،کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی،جلسے کا بہت انتظار تھا ، پورے پاکستان سے لوگ اکٹھے کئے گئے ، لاہورکے تمام راستے کھلے رہے ، اسلام آباد کی طرح لاہور کا جلسہ بھی فلاپ ترین شو ثابت ہوا،پی ٹی آئی والوں کو اپنے لیڈر کیلئے این آر او نہیں ملے گا۔
عطا تارڑ نے کہا لاہور جلسے کیلئے بڑی بڑی باتیں کی گئیں ، علی امین گنڈا پور بڑھکیں مارتے رہے ، عوام نے انتشار ،تقسیم کی سیاست کو پھر مسترد کردیا، بلند وبانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،قافلوں کو راستے میں کہیں بھی نہیں روکا گیا جن لوگوں کو ٹرانسپورٹ دی گئی وہ بھی نہیں آئے، پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم کو9مئی 190ملین پاونڈ سمیت تمام کیسز کا جواب دینا ہوگا۔
وزیر اطلاعات نے کہاحکومتی پالیسیوں کی بدولت معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، عالمی ادارے اقتصادی ترقی کااعتراف کررہے ہیں، پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک میں انتشار و تباہی ہے، کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا لاہور میں ہو کا عالم رہا،عوام نے پی ٹی آئی کاجلسہ مسترد کردیا،بچاﺅکیلئے علی امین گنڈا پور کاانتظار کیاجاتارہا،حکومت نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی،پی ٹی آئی والے کچھ بھی کرلیں این آر او ملنا ممکن نہیں،جلسے کے دوران خیبرپختونخوا کے ملازمین ،وسائل استعمال کئے گئے، پنجاب کے سرکاری ملازمین فارغ ہوتے توجلسے میں بھیج دیتے، پی ٹی آئی والے پر امن ہونے کا ڈرامہ کرتے ہیں، کئی مقامات پر آگ لگائی، ہنگامہ آرائی کی اور پولیس پر پتھراﺅ کیا۔
عظمیٰ بخاری نے کہابانی پی ٹی آئی کا پورا خاندان سر سے پاﺅں تک کرپشن میں لتھڑا ہے،9مئی سمیت ہر جرم کا حساب دینا پڑے گا، حساب دینے کی باری آتی ہے تو کبھی ہائی کورٹ تو کبھی سپریم کورٹ چلے جاتے ہیں، بدقسمتی ہے جب سے اڈیالہ جیل کے قیدی و بدبخت ٹولے کی ملکی سیاست میں انٹری ہوئی سیاسی روایات، اخلاقیات اور تنقید برائے اصلاح کا جنازہ نکل گیا۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہاخیبرپختونخوا سے ایک وزیر اعلیٰ نے پنجاب پر حملہ آور ہونے کےلئے ڈنڈا بردار فورس کو تیار کیا ،پاس اسلحہ بھی تھا،پی ٹی آئی کا صرف ایک ہی ایجنڈا ہے ملکی حالات خراب کئے جائیں،علی امین گنڈا پور کو اپنے صوبے کی کوئی فکر نہیں ،اتنا سکون لاہور میں کسی بھی ویک اینڈ پر نہیں دیکھا، جلسے میں شرکاءکی زیادہ سے زیادہ تعداد3ہزار رہی،فتنہ پارٹی کو مسترد کرنے پر پنجاب کے عوام کاشکریہ ادا کرتی ہوں۔
دریں اثنا ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی جلسے میں خالی کرسیوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا3درجن کرسیاں نہیں بھر سکیں،انقلاب اورمقبولیت کا عبرتناک نظارہ ہے ،اصلی مناظر جاری کردئیے تاکہ کوئی شک نہ رہے، ویلکم ٹو لاہور۔
وزیراعظم نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا اجرا کر دیا
ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ، چین کے ساتھ اہم سرمایہ کاری منصوبہ شیئر
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ



















