پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی میں سینٹ کے تمام پارلیمانی لیڈرز شامل

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی میں سینٹ کے تمام پارلیمانی لیڈرز کو شامل کرلیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اپوزیشن لیڈر بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے،کمیٹی میں شیری رحمن،عرفان صدیقی،علی ظفر،منظور احمد، عطا الرحمن، ایمل ولی ،فیصل سبزواری، قاسم، راجہ ناصر عباس، نیشنل پارٹی سے جان ایم، کامل علی آغا اور سنی اتحاد کونسل سے حامد خان شامل ہیں۔