لاہور:(اپنے نمائندے سے )نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہاہے میثاق پارلیمنٹ کمیٹی کسی بھی وقت نئی سیاسی حبس کا شکار ہوسکتی ہے،پارلیمنٹ، ریاست، عدلیہ اور عوام بڑے ٹکراو کی نئی دہلیز پر ہیں۔
لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا بدنیتی و ریاستی طاقت سے کی گئی قانون سازی یا آئینی ترمیم متنازع ہوتی اور کالا قانون کہتے ہیں،پارلیمنٹ عدلیہ کے پر کاٹے گی تو کوئی پارلیمنٹ کی گردن کاٹ دے گا، میثاق پارلیمنٹ کےلئے کمیٹی تازہ ہوا کا ادھورا جھونکا ہے،کسی وقت بھی نئی سیاسی حبس کا شکار ہوسکتی ہے۔
پارلیمنٹ، ریاست، عدلیہ،عوام بڑے ٹکراو کی نئی دہلیز پر ہیں،جماعت اسلامی



















