راولپنڈی:(بیورورپورٹ)کپتان شان مسعود نے قوم سے معافی مانگ کر جان چھڑا لی۔
ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بنگلہ دیش سے سیریز میں تاریخی وائٹ واش پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاسیریز میں بہت غلطیاں کیں ، بنگلہ دیش نے زیادہ ڈسپلن کرکٹ کھیلی، شکست پر بہت مایوسی ہوئی،ٹیسٹ کرکٹ میں باﺅلر ،بیٹرز کےلئے فٹنس بہت اہم ہوتی ہے،قوم سے معافی مانگتے ہیں لیکن بحیثیت قوم ٹیسٹ کرکٹ کی طرف سوچنا ہوگا کیسے بہتر کیا جائے۔
شان مسعود نے کہاسارا سکواڈ میری مرضی ،مشاورت سے سلیکٹ ہوا ، ٹیسٹ کرکٹ میں ذہنی پختگی و تجربے کی ضرورت ہوتی ہے، 10 ماہ بعد سب باﺅلرز نے ریڈ بال کرکٹ کھیلی ، دونوں میچز میں برتری حاصل کر کے جیت نہیں سکے،ابھی بہت کرکٹ ہے ،بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔
کپتان شان مسعود نے قوم سے معافی مانگ کر جان چھڑا لی



















