پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 4 ہوگئی

اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ ہونے سے حالیہ ایمرجنسی کے بعد کیسوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق متاثرہ شخص کا تعلق پشاور سے ہے، 47 سالہ شہری کو 29 اگست بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے علامات کی بنیاد پر آئیسولیٹ کیا تھا جو خلیجی ممالک سے آیا ہے۔

ڈاکٹر مختار بھرتھ کے مطابق ملک کے تمام ایئر پورٹس پر اسکریننگ کا موثر نظام موجود ہے اور ایم پاکس سے بچاو کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وفاق اور صوبے مل کر کلوز کوآرڈینیشن میں ہیں، تمام تر ضروری اقدامات کو بروقت یقینی بنا رہے ہیں، وزارت صحت لمحہ بہ لمحہ صورتحال کی مانیٹرنگ کر رہی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز کراچی سے رپورٹ ہونے والا ایم پاکس کے مشتبہ شخص کا نمونہ نیگیٹو آیا ہے، مشتبہ شخص کو بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے آئیسولیٹ کیا تھا۔