لاہور:(اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں ، حکومتوں اور اداروں کو ملکر فیصلے کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنے اخراجات میں کٹوتی اور بچت سے عوام کے ریلیف کےلئے وسائل مہیا کریں۔
نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میںپارٹی کے مرکزی رہنماﺅں کا اجلاس ہوا ،وزیر اعظم شہباز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ، اسحاق ڈار ،حمزہ شہباز ،خواجہ آصف ،احسن اقبال ، سینیٹر پرویز رشید ،عطا تارڑ ،سردار ایاز صادق ، اعظم نذیر تارڑ، اویس لغاری ،سعد رفیق ، رانا ثنا ،علی پرویز ملک، عابد شیر علی ،عرفان صدیقی ،مریم اورنگزیب، ذیشان رفیق،چیف سیکرٹری پنجاب ، وفاقی و صوبائی سرکاری افسروں نے شرکت کی،اجلاس میں مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال، عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات ،بلدیاتی انتخاب اور پارٹی کو سر گرم کرنے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے عوام کے ریلیف کےلئے وفاقی حکومت کے اقدامات پر پارٹی صدر کو بریف کیا،سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ہونے والی بات چیت پر بھی پارٹی صدر کو اعتماد میں لیا،شہباز شریف نے کہا خساروں کا شکار اداروں سے نجات کے ذریعے عوامی ریلیف کےلئے مالی گنجائش پیدا کرنے کی کوشش جاری ہے، عوام کو ریلیف کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے پنجاب میں عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف کے اقدامات سے پارٹی صدر کو آگاہ کیا۔
نوازشریف نے وفاقی حکومت کے 50ارب اور پنجاب حکومت کے 46ارب کے عوامی ریلیف کو سراہتے ہوئے کہا وزیراعظم شہبازشریف مشکل معاشی حالات میں نہایت محنت، جذبے اور بھرپور صلاحیت سے پرخلوص کام کررہے ہیں،چاہتاہوں پاکستان کے ہرشہری کو مہنگائی سے جلد ریلیف ملے،مریم نواز اور ٹیم شاباش کی مستحق ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہان لیگ ہی عوام کو مہنگائی اور بھاری بلوں سے نجات دلائے گی،پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیوں نے ملک مہنگائی میں دھکیلا ،ایسا نہیں ہو سکتا کام ہم کریں اور دوسرا کوئی آ کر غلط فیصلے کر کے ملکی ترقی کو ہی روند دے،ن لیگ نے ہمیشہ مشکلات سے راستہ نکالا، گھریلو کے بعد صنعتی صارفین کیلئے ریلیف تلاش کر رہے ہیں، معیشت کو پاﺅں پر کھڑا کرنا ترجیح ہے، بجلی بلوں، معیشت کی مضبوطی کےلئے جو کچھ کرنا پڑا ضرور کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی الیکشن رواں سال اکتوبر کے آخری ہفتے کرانے پراتفاق کیا گیا ،فضل الرحمن کے حکومت میں شامل نہ ہونے پر پیدا ہونےوالی صورتحال پر مشاورت کی گئی اور فضل الرحمن ،محمود اچکزئی سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا،اجلاس کی اندورنی کہانی کے مطابق نواز،مریم نے عمران خان کےساتھ مذاکرات کی مخالفت کر دی،لیگی قائد نے دیگر جماعتوں سے بات چیت کیلئے گرین سگنل دےدیا،وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے پی ٹی آئی کےساتھ بات چیت کے حامی معتدل گروپ سے مذاکرات کی حمایت کی گئی،شہبازشریف ،رانا ثناکو اپوزیشن سے مذاکرات کا ٹاسک مل گیا۔
وزیراعظم نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا اجرا کر دیا
ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ، چین کے ساتھ اہم سرمایہ کاری منصوبہ شیئر
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ



















