پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق صدر سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی

کراچی (مشرق نیوز) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی نے سابق صدر اشفاق حسین سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی عائد کردی۔ان افراد پر پی ایف ایف ہاوس پر قبضہ اور متوازی تنظیم بنانے کا الزام تھا، پابندی کا فیصلہ پی ایف ایف ڈسپلنری کمیٹی نے کیا۔ پابندی کا شکار افراد میں سید اشفاق حسین شاہ، ظاہر شاہ، عامر ڈوگر اور سردار نوید حیدر بھی شامل ہیں۔شرافت حسین بخاری، نوید اکرم، رحیم بلوچ اور دوست محمد خان پر بھی پابندی عائدکی گئی ہے جبکہ محمد نعمان، رانا اشرف، سعید رسول، عزیز اللّٰہ بھی تاحیات فٹبال سے آوٹ ہیںعزیز اللّٰہ، فقیر محمد، فرزانہ روف، محمد سلیم، تصور عزیز اور صدیق شیخ پر بھی پابندی کی گئی ہے۔ڈسپلنری کمیٹی نے ان تمام افراد کو سات دن کے اندر پی ایف ایف کے تمام اثاثے، بشمول سرکاری گاڑیاں، واپس کرنے کا حکم دیا ہے اگر وہ اس حکم کی تعمیل میں ناکام رہتے ہیں تو ان کے خلاف فوجداری مقدمات دائر کیے جائیں گے۔پی ایف ایف کے آئین کے آرٹیکل 70 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک متوازی تنظیم تشکیل دی، جو پی ایف ایف کے قواعد و ضوابط کے منافی ہے۔