حمیر اارشد کی یوم آزادی کی مناسبت سے امریکہ میں میوزیکل شوز میں پرفارمنس

نیویارک (مشرق نیوز) نامور گلوکارہ حمیر اارشد پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے امریکہ میں میوزیکل شوز میں پرفارم کر رہی ہیں۔ حمیرا ارشد نے بتایا کہ انہوں نے یوم آزادی کی مناسبت سے نیو یارک میں منعقدہ میلے میں پرفارم کیا ہے اور اس کے بعد وہ شکاگو اورواشنگٹن سمیت دیگر شہروں میں بھی پرفارم کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام شوز انتہائی کامیاب رہے ہیں اور اوورسیز نے جس قدر پیار و محبت سے نوازا ہے اسے فراموش نہیں کر سکتی۔