مردان:(بیورورپورٹ)اپوزیشن اتحاد کے سربراہ و پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود اچکزئی نے کہا ہے ماضی کے تلخ تجربات کو دہرانے سے گریز کیاجائے ،عمران خان پاپولر لیڈرہے، پاکستان کو چلانے کیلئے آئین کی بالادستی اور پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ تسلیم کرناہوگا،زرداری دو تہائی اکثریت کےلئے مولانا سے ملے، صرف 9مئی نہیں دوسرے معاملات کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
مردان پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا آئینی ترامیم قوم کی مفاد میں ہوئیں تو ساتھ دیں گے،چیف جسٹس سمیت کسی کو ایکسٹینشن نہیںدینی چاہیے،مردان پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے محموداچکزئی نے کہا8فروری کے انتخابات میں ملک بھر میں پی ٹی آئی نے کامیابی سمیٹی لیکن بدقسمتی سے حق نہیں دیاگیا، شہبازشریف وزیراعظم بنا بیٹھا ہے،زور وزبردست سے ملک نہیں چلتا ،کھلے دل سے عوامی مینڈیٹ کا احترام کرناہوگا۔
سربراہ اپوزیشن اتحاد نے کہا1970 میں انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنے کی وجہ سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، آئین کی حکمرانی ہوتی تو پاکستان ٹوٹتا نہ بھٹو کو پھانسی نہ بینظیر قتل ہوتی،پاکستان ڈوب رہا ہے، تمام مسائل اندرونی ہیں ،بھیڑیوں کی طرح ملک کو نوچ رہے ہیں،ملک میں بسنے والی تمام قومیتوں کو برابر کے حقوق دئیے جائیں، خیرات نہیں اپنا حق مانگ رہے ہیں،فوج ،ایجنسیوں کے بغیر ملک نہیں چلتا، پاکستان چلانے کیلئے آئین کی بالادستی و پارلیمنٹ کو طاقت کا سر چشمہ تسلیم کرنا ہوگا۔
زرداری دو تہائی اکثریت کےلئے مولانا سے ملے،محمود اچکزئی



















