بھابھی ،نند میں جنگ ،مذہب ، غداری کارڈ کے بعد پیش خدمت ہے مظلومیت کارڈ،عظمیٰ بخاری

لاہور: ( اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے بھابھی اور نند میں پارٹی پر قبضے کی جنگ چل رہی ہے،اختلافات فتنہ پارٹی کے وٹس ایپ گروپس میں موضوع بحث بن گئے،مذہب ، غداری کارڈ کے بعد پیش خدمت ہے مظلومیت کارڈ،علیمہ خان۔

رﺅف حسن کی واٹس ایپ چیٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہافتنہ پارٹی ملک میں انتشار پھیلانے کےلئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے،عمران،بشریٰ کے پروپیگنڈوں سے اب کچھ بھی چیز بعید نہیں، ”کریمنالوجی یونیورسٹی آف بنی گالہ“کا پرنسپل مظلوم بن کر عوام سے ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتا ہے، جیل سے نکلنے کےلئے کبھی فوج سے معافیاں ،کبھی برطانوی وزیراعظم سے اپیلیں کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہابانی پی ٹی آئی ایک ہفتے مولا جٹ بنتے اگلے ہفتے ”معصوم پرندہ“بن جاتے ہیںجب وزیراعظم تھے مخالفین کو پھانسی پر لٹکانے کی فہرستیں تیار کرتے تھے اب اپنی بیوی اور بہن پھانسی پرپروپیگنڈے کر رہی ہیں ،اقتدار میں تھے تو مخالفین کو دیوار میں چنوا دینے کے پلان بناتے رہے اب دونوں میاں بیوی جیل کی دیواروں کے سائے سے بھی ڈرنے لگے ہیں۔