سپیکر کاپارلیمنٹ ہاوس کے ملازمین کی سیاسی سرگرمیوں کا نوٹس

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) سپیکر سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاوس کے ملازمین کی سیاسی سرگرمیوں کا سخت نوٹس لے لیا،ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز سجاد احمد خان کو شوکاز نوٹس ،4ملازمین کو حتمی وارننگ جاری کردی، ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز سجاد احمد خان کو چارج شیٹ بھی جاری کی گئی،ترجمان قومی اسمبلی نے ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز کو چارج شیٹ اور 4ملازمین کو وارننگ کی تصدیق کردی۔

ذرائع پارلیمنٹ ہاوس کے مطابق سجاد احمد خان نے پی ٹی آئی دھرنے میں اپنے علاقے کے لوگوں کو بٹھایا ،چاروں ملازمین قومی اسمبلی کے ملازم ہوتے ہوئے خود دھرنے میں شامل رہے۔

دوسری جانب پارلیمنٹ ہاوس میں ملازمین کی بھرتیوں کےخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی،پی ٹی آئی رہنما نادیہ خٹک کی جانب درخواست دائرمیں سیکرٹری داخلہ ، وزارت قانون ،چیئرمین سینٹ و دیگر کو فریق بنایا گیا ،درخواست میں عدالت سے پارلیمنٹ میں خلاف قانون تعیناتیوں کو غیرقانونی ،کالعدم قرار دینے، تعیناتیوں کے عمل کو شفاف ،سخت بنانے اور ایک جیسی مہارت رکھنے والے تمام عہدیداروں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کی استدعا کردی گئی۔