پنڈی ٹیسٹ میں شریک بنگلہ دیشی کرکٹرشکیب پر قتل کا مقدمہ درج

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں شریک بنگلہ دیش کے سٹار کرکٹ آل راونڈر اور عوامی لیگ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن اسمبلی شکیب الحسن پر ڈھاکہ میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ قتل ہونےوالے فیکٹری ملازم کے والد روبیل نے ڈھاکہ کے تھانے میں درج کرایا،مقدمے میں شکیب الحسن کے علاوہ سابق وزیراعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ واجد سمیت 154 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔