لاہور:(کورٹ رپورٹر)مہنگائی ایک اور جان نگل گئی، ہائیکورٹ بار کے ملازم نے خودکشی کرلی،لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے ملازم خالد نے بی آر بی نہر میں چھلانگ لگاکر زندگی کاخاتمہ کیا۔
خاندانی ذرائع نے کہا خالد کئی دنوں سے پریشان ،3ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پربجلی کا بل ادا کرنے سے قاصر رہا،کوئی بھی مدد کیلئے تیار نہیں تھا،دکانوں سے ادھار سامان اور قرض لےکر گزارا کر تا رہا،گھر میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا،معاشی حالات اور تنگدستی کی وجہ سے بیوی بھی خالد کو چھوڑ گئی ،5بچے ہیں۔
مہنگائی ایک اور جان نگل گئی، ہائیکورٹ بار کے ملازم کی خودکشی


















