لاہور (مرزا ندیم بیگ) جیلوں میں ملاقات کیلئے ایڈوانس بکنگ کلچرکومزیدبہتربنانےکافیصلہ کرلیا گیا،آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ کیمپ جیل میں پائلٹ پراجیکٹ کے طورپرایڈوانس بکنگ شروع کی گئی، شہری واٹس ایپ نمبر پر اپنے کوائف بھجوا کر ملاقات کا وقت حاصل کررہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے بتایا کہ 15 اگست کے بعدایڈوانس بکنگ کے بغیر آنیوالوں کو ملاقات سے روک دیاہے، یوم آزادی کا دن آنے والا ہے اس لئے تمام جیلوں میں سخت حفاظی انتظامات کر دیئے گئے ہیں۔ اسکے علاوہ 14 اگست کے حوالے سے پروگرام اور کھیلوں کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر 15 اگست سے ایڈوانس بکنگ کرانے والوں کی ملاقات کروائی جائے گی جیل حکام کا کہنا ہے کہ ایڈوانس بکنگ کے بعدروزانہ50 سے 100کے درمیان ایڈوانس بکنگ کے تحت ملاقاتیں کررہے،پائلٹ پراجیکٹ میں کامیابی کے بعد تمام جیلوں میں رواں ماہ کے آخر یا اگلے ماہ شروع کردیا جائیگا،آن لائن بکنگ کےلئے ایپ بھی جلد لانچ کردی جائیگی،آن لائن بکنگ سے شہری بروقت ملاقات کرتے ہیں ،انتظار نہیں کرنا پڑیگا۔
جیلوں میں ملاقات کیلئے ایڈوانس بکنگ کلچر کو مزید بہتر بنانےکا فیصلہ کرلیا: میاں فاروق نذیر



















