چنیوٹ:میونسپل کارپوریشن کے عملے کی غفلت، شہری زنگ آلودہ پانی پینے پر مجبور

چنیوٹ:(رانا وقاص) میونسپل کارپوریشن چنیوٹ کے عملہ کی غفلت کے باعث محلہ گڑھا میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ کا زنگ آلودہ پانی شہری پینے پر مجبور ہو گئے۔

ہل علاقہ نے سٹی پلانٹ محلہ گڑھا واٹر فلٹریشن عملہ کے خلاف سخت غم و غصہ کااظہار کرتے ہوئے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ گزشتہ کئی روز سے واٹر فلٹریشن پلانٹ سے نکلنے والا پانی زنگ آلودہ آ رہا ہے جبکہ فلٹریشن پلانٹ کی موٹرکئی روز سے خراب پڑی ہے پانی کا پریشر بھی کم ہے ۔

دوسری طرف فلٹریشن پلانٹ پر صفائی کی ناقص صورتحال ہے ٹوٹیاں غائب ہیں شہریوں نے میونسپل کارپوریشن چنیوٹ کے عملہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے