پشاور: (بیورورپورٹ) مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا ہے مینڈیٹ چور حکومت قانون سازی کیساتھ مذاق کرنا بند کرے۔
2017الیکشن ترمیمی ایکٹ پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا فارم 47 کی حکومت نے 24گھنٹوں میں الیکشن ترمیمی ایکٹ کو پر لگا دیئے جس تیزی سے الیکشن ترمیمی ایکٹ پر کام کیا جارہا ہے شاید گنیز بک آف ورلڈ میں ریکارڈ بھی بن جائے، الیکشن ترمیمی ایکٹ کو اسمبلی ایجنڈے میں شامل کیا اور پھر چند گھنٹوں کے اندر کمیٹی سے بھی منظور کرا لیا۔
مشیر اطلاعات کے پی نے کہامینڈیٹ چور حکومت پارلیمنٹ میں قانون سازی کیساتھ مذاق کرنا بند کرے، قوم کو سب علم ہے جعلی وزیر قانون کس کے اشاروں پر غیر آئینی اقدامات کررہے ہیں،جعلی حکومت کے جعلی ترامیم واپس انکے منہ پر ہی لگیں گے،جعلی حکمران اپنی حکومت بچانے کےلئے آئین وقانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،یہ کچھ بھی کرلیں انکا آخری وقت آپہنچا ہے۔
چور حکومت قانون سازی کیساتھ مذاق کرنا بند کرے، بیرسٹر سیف



















