یونس خان نے بابراعظم کو کپتان برقرار رکھنے کی حمایت کردی
کراچی (مشرق نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے بابراعظم کوکپتان برقرار رکھنے کی حمایت کردی۔ انہوں نے اس بابت سوال پر استفسار کیاکہ اگر بابر نہیں تو کس کو کپتان ہونا چاہیے؟ ہمارے پاس آپشنز کی کمی ہے۔ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناکام مہم کے بعد بابراعظم کو قیادت سے ہٹانے کیلئے بورڈ پر دباﺅ ہے، بہت سے شائقین بھی انہیں اس ذمہ داری کیلئے ناموزوں قرار دے چکے ہیںالبتہ یونس خان اس سے اتفاق نہیں کرتے، انہوں نے کہا کہ ہم اپنی رائے فوری طور پر دے دیتے ہیں، اگر اپنی موجودہ ٹیم کی بات کریں تو ناقص کارکردگی میں پلیئرز کی غلطی نہیں ، میں اسکے بجائے انفرااسٹرکچر کو الزام دوں گا، اگر ہمارے پاس بیک اپ نہیں تو ان کھلاڑیوں کی جگہ کون سنبھالے گا؟



















