چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کل آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کریں گے
اسلام آباد (مشرق نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کل آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی ایک روزہ مختصر دورہ پر سری لنکا پہنچ گئے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئی سی سی کل پیر کے روز کو ہونے والے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔آئی سی سی میٹنگ میں چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری دی جائیگی، پی سی بی اور آئی سی سی نے بجٹ فائنل کیا ہے۔محسن نقوی کی آئی سی سی میٹنگ کی سائیڈ لائن پر کئی بورڈ کے سربراہان سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔



















