فیصل آباد: (بیورو رپورٹ) انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی 9مئی کے چاروں مقدمات میں ضمانتیں منظور کرلیں، زرتاج گل نے عدالتی احکامات پر مچلکے جمع کرا دیئے۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کی کوشش پر پورا پاکستان سڑکوں پر ہو گا۔ مخصوص ججز کے ذریعے پی ٹی آئی پر پابندی منظم دھاندلی ہو گی۔ پہلے التواءکا شکار اٹھاون ہزار کیسز کے فیصلے تو کریں،فارم 47کی حکومت کو طول دینے کے لئے کھیل کھیلا جا رہا ہے۔
زرتاج گل نے کہا پی ٹی آئی حقیقت ہے،تسلیم کر لیں اور عمران خان سے معافی مانگیں، خصوصی طور پر پی ڈی ایم سے کہہ رہی ہوں، عمران حکومت کو ضمیر فروشی کے ذریعے گرایا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی 9 مئی مقدمات میں ضمانتیں منظور



















