گوجرانوالہ:جی ٹی روڈ پر فائرنگ،2سگے بھائی قتل، دو زخمی

گوجرانوالہ:(بیورورپورٹ) گوندلاوالا پھاٹک جی ٹی روڈ پر فائرنگ،2سگے بھائی قتل،جبکہ 2زخمی، ٹریفک جام پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔

مقتولین روف خان اور مظہر خان کا تعلق کولہو والا سے تھا اور وہ سیشن کورٹ پیشی پر آئے تھے، واپسی پر پھاٹک پر چاند گاڑی کے انتظار میں کھڑے تھے کہ اچانک کار میں سوار ملزمان نے جدید اسلحہ سے اچانک اندھادھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں بھائی موقع پر جان بحق اور دیگر2افراد زخمی ہوگئے، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری ایس پی سٹی شاہد رشید کی قیادت میں موقع پر پہنچ گئی اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک جام ہو گئی، نعشوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ دریں اثناءآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی اور سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا ۔