نارووال(بیورورپورٹ) تھانہ صدر کے نواحی گاوں رتیاں خورد میں 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا-
بکری کا بچہ غائب ہونے پر فیض احمد نے شک کا اظہار کیا جس پر سر شام 5 سے زائد مسلح افراد نے بکری چوری کا شک کرنے پر اہلخانہ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی 45 سالہ حنیفان ۔60 سالہ فیض احمد اور 52 سالہ شمیم فائر لگنے سے شدید زخمی ہو گئے حنیفان اور فیض احمد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ شمیم کو ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نارووال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی-
رتیاں خورد میں 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا



















