اسٹیبلشمنٹ کی عزت و احترام فرض ہے، فردوس عاشق اعوان

کوٹلی لوہاراں :(نامہ نگار)استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری انفارمیشن ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈنگہ میں ملک شفقت اعوان ایڈووکیٹ کے گھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فوج ملک کا دفاع کرتی ہے، فوج کی وجہ سے ملک کی سرحدیں اور پاکستان محفوظ ہے،عوام کے مزاج نبض اور منشا کو بخوبی سمجھتی ہوں اس لیے ملکی اداروں میں اپنے حلقے کی عوام کی ترجمانی کی ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاپاکستانی عوام فوج اسٹیبلشمنٹ اور ملکی اداروں کی عزت کریں، اس موقع پر ملک شاہد علی اعوان، کامران سلہری، ملک یوسف، اعجاز ہاشمی،رضوان طاہر ایڈووکیٹ و دیگر موجود تھے۔