اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں 4 ایڈہاک ججز تعینات کیے جانے کی مخالفت کردی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاسپریم کورٹ میں 4 ایڈہاک ججز کی ایک ساتھ تقرر ی کی کوئی مثال نہیں ملتی،2015 سے سپریم کورٹ میں کسی ایڈہاک جج کی تقرری نہیں کی گئی، اقدام سے کیسزکا بوجھ کم نہیں ہوگا، سپریم کورٹ اور ججوں پر سمجھوتہ ہوگا،خدشہ ہے اقدام کا مقصد پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں سے متعلق ہے چیف جسٹس کو نازک وقت میں عدالتی تنازعات سے گریز کرنا چاہیے۔
4 ایڈہاک ججز کی مخالفت ،چیف جسٹس عدالتی تنازعات سے گریز کریں،بیرسٹر گوہر



















