پاکستان میں حملوں کیلئے کالعدم ٹی ٹی پی کوطالبان حکمرانوں کی سرپرستی حاصل

نیویارک:(خواجہ فاروق)افغان طالبان پاکستان کیلئے خطرہ دہشتگرد گروپوں کیخلاف کارروائی سے گریزاں،اقوام متحدہ کی 15ویں رپورٹ سلامتی کونسل میں پیش کر دی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیاپاکستان میں حملوں کیلئے کالعدم ٹی ٹی پی کوطالبان حکمرانوں کی سرپرستی حاصل ہے،کالعدم ٹی ٹی پی کو القاعدہ سے بھی آپریشنل و لاجسٹک سپورٹ مل رہی ہے، القاعدہ کارندے کالعدم ٹی ٹی پی کی مدد کر رہے ہیں،افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے سے ساڑھے 6 ہزار جنگجو موجود ہیں، جنگجو افغان طالبان کی سرپرستی میں سرگرمیاں انجام دینے کےلئے پوری طرح سے آزاد ہیں۔

یو این سکیورٹی کونسل میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کو القاعدہ کیمپوں میں تربیت دی جا رہی ہے،دہشتگرد گروہ ننگرہار، قندھار، کنڑ اور نورستان جیسے سرحدی صوبوں میں کیمپ بنا رکھے ہیں،کابل پاکستان کےلئے خطرہ بننے والے دہشتگرد گروپوں کےخلاف کارروائی کو تیار نہیں