فیصلہ خوش آئند،فارم 45کی بنیاد پر نشستیں بھی حقداروں کو واپس ملنی چاہئیں،جماعت اسلامی
لاہور: ( اپنے نمائندے سے) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کامطالبہ کردیا۔
عدالتی فیصلے کے بعد حافظ نعیم الرحمن نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہااعلیٰ عدالت کے فیصلے سے چند سیاسی جماعتوں کی دورنگی بھی عیاں ہوگئی،جمہور کی رائے کے برخلاف ناجائز طریقے سے مخصوص سیٹیوں پر قبضہ کیا ہوا تھا، موجودہ حالات میں کچھ جماعتیں وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی تھیں، امیر جماعت نے کہا معاملہ یہیں ختم نہیں ہونا چاہیے، جماعت اسلامی کا اصولی موقف ہے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے کر فارم 45کی بنیاد پر قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستیں بھی حقداروں کو واپس ملنی چاہئیں۔


















