اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیروزارت صنعت و پیداواراور نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کپاس کی صنعت کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کا فروغ کپاس کی اچھی پیداوار سے منسلک ہے۔ان خیالات کا ظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وفاقی حکومت کپاس کی صنعت کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، پاکستان کی معیشت کیلئے کپاس کی سالانہ اچھی پیداوار اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کا فروغ کپاس کی اچھی پیداوار سے منسلک ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے بجلی کے فی یونٹ قیمت میں 10 روپے کی کمی کردی گئی ہے، بجلی کی قیمت کم ہونے سے انڈسٹری کی مشکلات میں کافی حد تک کمی آئیگی۔ کپاس کی پیداوار میں اضافے کیلئے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں، جنرز اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو ہر ممکن تعاون فراہم کریگی۔ کپاس کی موجودہ سالانہ پیداوار8.4 ملین گانٹھیںہے جسے جاری مالی سال کے دوران 15 ملین گانٹھوں تک بڑھانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔جدید زرعی طریقوں اور ٹیکنالوجی سے فی ایکڑ پیداوار میں اصافہ کیا جاسکتا ہے۔وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے ترجمان کے مطابق فوڈ اینڈ ایگرکلچرل آرگنائزیشن کی سفارشات کی روشنی میں پی سی سی سی کی تنظیم نو کے لئے سفارشات طلب کر لی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے دوبارہ ہوگا۔۔
ٹیکسٹائل انڈسٹری کا فروغ کپاس کی اچھی پیداوار سے منسلک ہے: رانا تنویرحسین



















