یمرجنسی ریلیف کیمپس کا مقصد عوامی شکایات و مسائل کو فوری حل کرنا ہے،سندس ارشاد

حافظ آباد(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد میڈم سند س ارشاد نے حافظ آباد میں ہونے والی بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر تے ہوئے نکاسی آب اور مختلف جگہوں پر جمع بارشی پانی کے نکاس کے حوالے سے میونسپل کمیٹی کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر میونسپل کمیٹیوں میں قائم کیے جانے والے مو ن سون ایمر جنسی ریلیف کیمپ کا دورہ بھی کیا۔ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی حمد اللہ،سی او ایم سی انصر محمو د ساہی سمیت دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ شہر کے کسی بھی علاقہ میں بارش کا پانی جمع نہ ہو۔ بارش کے بعد فوری طور پر نکاسی آب کے کاموں کو شروع کیا جائے تا کہ شہریوں کو بھی کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کر نا پڑے۔

سند س ارشاد نے کہاوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر ان ایمرجنسی ریلیف کیمپس کا مقصد عوامی شکایات و مسائل کو فوری حل کرنا ہے۔برسات کے موسم میں بارشی پانی کے نکاس اور صفائی ستھرائی کے کاموں میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی۔ڈپٹی کمشنرنے ایم سی افسران کو ہدایت کی کہ شہر کے جن علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہو وہاں فوری طور پر مشینری لگا کر نکاسی آب کا بندوبست کیا جائے اور جب تک تمام علاقوں سے بارشی پانی کو نہیں نکالا جاتا اس وقت تک کام جاری رکھا جائے۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی حمد اللہ نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکرز کی خصوصی ٹیمیں بارشی پانی کے نکاس اور صفائی ستھرائی کے کاموں میں مصروف ہیں۔انکاکہنا تھا کہ سینٹری ورکرز کی ٹیمیں ہیوی مشینری کے ساتھ اندرون شہر، بائی پاس اور دیگر علاقوں سے بارشی پانی کے نکاس کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہیں۔