دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مسلح افواج کی مکمل حمایت کی جانی چاہیے:نوازشریف

مری:(نمائندہ مشرق) سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نواز شریف نے کہا ہے مسائل پر قابو پانے کیلئے وقت درکار،عدم استحکام پیدا کرنے اور بیرون ملک پاکستان کا نام بدنام کرنےوالے عناصر کو جمہوریت میں کوئی دلچسپی نہیں۔

سینٹ میں پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہادہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلئے مسلح افواج اور سکیورٹی اداروں کی مکمل حمایت کی جانی چاہیے،ملک کے اندر عدم استحکام پیدا کرنے اور ملک کے باہر پاکستان کو بدنام کرنے والے عناصر کو جمہوریت سے کوئی دلچسپی ہے نہ عوام کے مسائل سے یہ لوگ کسی بھی محاذ پر پاکستان کی کمزوری یا ناکامی کو اپنی سیاسی کامیابی خیال کرتے ہیں۔

قائد ن لیگ نے کہا7 سال پہلے پاکستان نے جن مسائل پر قابو پا یا اب پھر سنگین شکل اختیار کر چکے لیکن مخلص و محنتی قیادت مشکلات پر قابو پا لے گی،7 سال پہلے مہنگائی، لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی جیسے مسائل پر قابو ، آئی ایم ایف سے نجات حاصل کر لی تھی لیکن 2018 میں ملکی تباہی و بربادی اور ہر شعبے میں زوال کے سلسلے نے عوام کےلئے سنگین مسائل پیدا کر دئیے ،قابو پانے کےلئے بہت وقت درکار ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہاامن و امان کا گہرا تعلق سرمایہ کاری ،ترقی و خوشحالی سے ہے،پارلیمنٹ کو توانا کردار ادا کرنا چاہیے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کرنے کےلئے مسلح افواج اور سکیورٹی اداروں کی مکمل حمایت کی جانی چاہیے۔