لاہور :( ) پی سی بی نے قومی ٹیم کے ہوم انٹرنیشنل سیزن 2025-24 کی تفصیلات جاری کردیں۔
ہوم گراؤنڈ پر بنگلا دیش، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 7 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، میچز کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔
ہوم انٹرنیشنل سیزن کے دوران پاکستان 21 سال میں پہلی بار سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گا، شریک ٹیمیں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ ہوں گی جبکہ سہ فریقی ون ڈے سیریز کے تمام میچ ملتان میں کھیلے جائیں گے۔
19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بھی کرے گا اور پھر ٹیم سال کے اواخر میں آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔
قومی ٹیم کے ہوم انٹرنیشنل سیزن 2025-24 کی تفصیلات



















