لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے لاہور کے مختلف علاقوں کے طوفانی دورے کیے،لاہور پہنچتے ہی وزیراعلیٰ مریم نواز کے مختلف علاقوں کے ہنگامی دوروں کے دوران کمشنر، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر انتظامی افسروں کی دوڑیں لگ گئیں، مریم نواز نے ہدایت کی کمشنر، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر انتظامی افسران فیلڈ میں رہیں،وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا پورے پنجاب میں پانی کی نکاسی کو بروقت بنایا جائے، عید پر صفائی مہم کی طرح نکاسی آب کےلئے سیف سٹی ٹیکنالوجی کےساتھ استعمال کریں، سیف سٹی کیمروں اور ڈرون کے ذریعے چیک کریں کہیں پانی تو جمع نہیں،مریم نواز نے انتظامیہ سے ہر آدھے گھنٹے بعد صورتحال کی مانیٹرنگ رپورٹ طلب کرلی، وزیراعلیٰ نے ہوائی اڈے سے شادمان، فیروز پور روڈ، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی کے علاقوں کا معائنہ کیا، اندرون و بیرون شہر کی سڑکوں اور گلی محلوں کا ذاتی طور پر مشاہدہ کیا،مریم نوازنے سڑکوں، چوراہوں، بازاروں کا بھی معائنہ کیا، وزیراعلیٰ قذافی سٹیڈیم پہنچ گئیں، قذافی سٹیڈیم میں پانی کے فوری نکاس اور اضافی واٹر پمپس پہنچانے کی ہدایت کی، مریم نواز نے واسا کے عملے سے ملاقات کی، محنت سے کام کرنے پر شاباش بھی دی،وزیراعلیٰ نے مختلف جگہوں پر گاڑی رکوائی اور نکاسی آب کے کام کا خود معائنہ کیا، مریم نوازنے گلی محلوں اور راستوں پر نکاسی آب کا بھی جائزہ لیا، وزیراعلیٰ نے غیرمعمولی بارشوں کے حوالے سے موقع پر پہنچ کر جاری آپریشن اور انتظامات کا جائزہ لیا، شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کی صورتحال کی معلومات لیں۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے صحت کے شعبے میں انقلاب لانے کا تہیہ کر لیا ہے،پی ٹی آئی کے دور حکومت میں جو دوائیاں ہسپتالوں میں بند کر دی گئی تھیں وہ دوبارہ ملنا شروع ہو چکی ہیں، جہاں پر ڈاکٹرز موجود نہیں وہاں ڈاکٹروں کو بھیجنے کیلئے مراعات دے رہے ہیں، دور دراز علاقوں میں ڈاکٹروں کی کمی نہیں رہے گی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی مشیر صحت اظہر محمود کیانی نے ملاقات کی جس میں صحت کے شعبے میں اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کے دوران مشیر صحت اظہر کیانی نے شعبہ صحت میں ریفارمز کےلئے سفارشات پیش کیں، صحت کے منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے پر اتفاق ہوا،مریم نواز نے کہا صحت کا شعبہ میرے دل کے بہت قریب ہے، تمام مراکز صحت، ٹی ایچ کیوز اور ٹرشری ہسپتالوں کی اپ گریڈ یشن پر کام شروع کر دیا ہے، دل کے امراض، ٹی بی، کینسر اور ہیپاٹائٹس کی ادویات لوگوں کے گھروں میں پہنچا رہے ہیں، اس وقت انتہائی خوشی ہوئی جب ایک خاتون نے مجھے گھر ڈلیور ہونے والی دل کی ادویات دکھائیں، فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز کا منصوبہ کامیاب ترین منصوبوں میں سے ایک ہے، چند ہفتوں میں 12لاکھ افراد کا ان کی دہلیز پر علاج ہوا ہے، فیلڈ ہسپتالوں میں مفت ادویات کےساتھ ایکسرے، مفت لیب ٹیسٹ اور ای سی جی کی سہولت موجود ہے، 500مزید کلینک آن ویلز کا اضافہ کر رہے ہیں، جہاں پر ڈاکٹرز موجود نہیں وہاں ڈاکٹرز کو بھیجنے کیلئے مراعات دے رہے ہیں، دور دراز علاقوں میں ڈاکٹرز کی کمی نہیں رہے گی،وزیراعلی نے کہا اضلاع میں کارڈیالوجی اور پیڈز بلاک بننے سے دیہات کے مکینوں کو شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا، موجودہ ہیلتھ انفراسٹرکچر کو مکمل طور پر پبلک فرینڈلی بنانا ضروری ہے، موجودہ سسٹم کی بحالی اور ری سٹرکچرنگ کی جائے گی، میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں میں جدید ریسرچ کیلئے اقدامات کیے جائیں، پنجاب کے ہر شہری کو صحت کی بہترین سہولیات تک رسائی فراہم کرنا ہمارا عزم ہے۔
بارشی پانی کی نکاسی کیلئے ہنگامی دورے، انتظامیہ کی دوڑیں، صحت کے شعبہ میں انقلاب لاﺅں گی: مریم نواز



















