لاہور (مشرق نیوز) پیرس اولمپکس سپرنٹر فائقہ ریاض پنجاب سٹیڈیم میں بغیر کوچ کے اکیلے ہی ٹریننگ کرنے پر مجبور ہوگئیں۔ فائقہ ریاض ان دنوں پنجاب سٹیڈیم میں شام کے سیشن میں 2 گھنٹے تن تنہا ٹریننگ کرتی ہیں، وہ وائلڈ کارڈ پر پیرس اولمپکس میں شرکت کریں گی۔فائقہ ریاض نہ تو کسی کیمپ میں شریک ہیں اور نہ ہی انہیں ساہیوال سے تعلق رکھنے والے ذاتی کوچ کی سہولت میسر ہے۔ اس حوالے سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ واپڈا کو کوچ مہیا کرنے کا کہا ہے، سیمی رضوی کوچ ہوں گی جبکہ طبی معاملے کیلئے ڈاکٹر میثاق رضوی کو ذمہ داری دی ہے۔ فائقہ ریاض نے ذاتی کوچ کی سہولت میسر نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اولمپکس کیلئے ٹریننگ کر رہی ہوں، درخواست ہے کہ ٹریننگ کے دوران مجھے ذاتی کوچ کی سہولت دی جائے، اولمپکس کیلئے دن کم ہیں۔ فائقہ ریاض کا کہنا ہے کہ کوچ کے آنے سے میری تیاری اور اچھی ہو جائے گی، خوشی ہے اللہ پاک نے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع دیا۔
پیرس اولمپکس کیلئے سپرنٹر فائقہ ریاض بغیر کوچ کے اکیلے ہی ٹریننگ کرنے پر مجبور



















