میں کینسر کو شکست دینے کیلئے ہر جنگ لڑوں گی، بھارتی اداکارہ حنا خان علاج کیلئے پر عزم
ممبئی (مشر ق نیوز) بھارتی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور اداکارہ حنا خان کا بریسٹ کینسر کی تشخیص کے بعد پہلا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔گزشتہ روز حنا خان نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بریسٹ کینسر میں مبتلا ہونے انکشاف کیا تھا۔ اداکارہ کے مداحوں کو اس خبر سے شدید دھچکا لگا تھا۔حنا خان نے لکھا تھا کہ جو لوگ مجھ سے پیار کرتے ہیں اور مجھے ہمیشہ صحتیاب دیکھنا چاہتے ہیں میں انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ مجھے سٹیج تھری بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔بھارتی اداکارہ نے لکھا تھا کہ اس موذی مرض کی تشخیص کے باوجود میں سب کو یقین دلانا چاہتی ہوں میں اس بیماری پر قابو پانے کیلئے پرعزم اور مضبوط ہوں۔انہوں نے بتایا تھا کہ میرا علاج شروع ہوگیا ہے، میں کینسر کو شکست دینے کیلئے ہر جنگ لڑوں گی اور مجھے یقین ہے کہ میں کامیاب بھی ہو جاو¿ں گی۔آج حنا خان نے انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی جو ان کے مداحوں کے درمیان موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔ بھارتی اداکارہ نے اس میں لکھا کہ ’یہ وقت بھی گزر جائیگا۔مداحوں کے ساتھ فلمی شخصیات نے بھی حنا خان کیلئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا تھا۔ کینسر سے صحت یاب ہونے والی اداکارہ ماہیما چوہدری نے حنا خان کیلئے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ آپ میری بہادر حنا ہیں، میں جانتی ہوں کہ آپ بالکل ٹھیک ہو جائیں گی کیونکہ آپ کے لاکھوں چاہنے والے ہیں۔



















