کابل:(مشرق نیوز)افغانستان نے کہاہے پاکستانی وزیر کاقومی خودمختاری کی ممکنہ خلاف ورزی کاغیر دانشمندانہ بیان بد اعتمادی پیدا کرسکتا ہے جو کسی کے حق میں نہیں ہوگا،سرحد پار حملے کی صورت میں نتائج کا ذمہ دار پاکستان ہوگا۔
خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے افغان وزارت دفاع نے کہا کوئی بھی کسی بھی جواز کے تحت سرحد کی خلاف ورزی کرے گا تو نتائج کا ذمہ دار خودہوگا،پاکستانی قیادت کسی کو بھی حساس معاملات پر بیانات جاری کرنے کی اجازت نہ دے، اپنی سرزمین کو کسی اور ملک کےخلاف استعمال کی اجازت نہ دینا افغانستان کا اصولی موقف ہے۔
سیاسی دفتر کے سربراہ سہیل شاہین نے کہا پاکستانی وزیر کا افغانستان کی قومی خود مختاری کی ممکنہ خلاف ورزی کابیان بداعتمادی پیدا کرسکتا ہے،کسی کو بھی افغانستان کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے،کابل سرزمین کسی دوسرے ملک کےخلاف استعمال نہیں ہورہی ،دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت افغان پالیسی کا حصہ نہیں۔
سہیل شاہین نے کہاکسی کو نقصان پہنچاتے ہیں اور نہ ہی کسی کو نقصان پہنچانے کی اجازت دیتے ہیں،مہم جوئی کا ارادہ رکھنے والے ماضی کے حملہ آوروں کی تاریخ کا اچھی طرح مطالعہ کریں اور ممکنہ نتائج پر غور کرنا چاہیے۔
مہم جوئی کا ارادہ رکھنے والے ماضی کے حملہ آوروں کی تاریخ کا مطالعہ کریں:افغانستان

















