پاکستان کےساتھ تعلقات بہترین ، دیرینہ رشتے میں کبھی کبھی دراڑ پڑ جاتی ہے:امریکہ

واشنگٹن:(خواجہ فاروق)امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے پاکستانی قرارداد پر کہاہے پاک امریکہ تعلقات بہترین مقام پرہیں،کسی بھی دیرینہ رشتے میں کبھی کبھی دراڑ پڑ جاتی ہے۔

پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الزبتھ ہورسٹ نے کہا دراڑ پر بات چیت کرنے کےلئے فریم ورک موجود،متعدد معاملات پر ڈائیلاگ کررہے ہیں،تعلقات میں استحکام ،وسعت حاصل کی گئی جو کئی سالوں میں نہیں دیکھی ،تجارت کے نئے شعبے ،،صحت ،توانائی اور آب و ہوا جیسی چیزوں پر تعاون کرنے کے طریقے تلاش کیے ۔