پی ٹی آئی میں اختلافات،21 اراکین اسمبلی نے الگ گروپ بنانے کا عندیہ دےدیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی میں اختلافات،21 اراکین اسمبلی نے الگ گروپ بنانے کا عندیہ دےدیا،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے اختلافات کی وجہ سے پارلیمانی پارٹی اجلاسوں میں شرکت سے معذرت کرلی۔

رہنماوں نے شکوہ کیا سینٹ میں پارلیمانی لیڈر اور قومی اسمبلی میں سینئر قیادت کمیٹیوں کےلئے کمپرومائزڈ ہے،بانی پی ٹی آئی اور رہنماوں کو رہا کرانے کی بجائے قیادت عہدوں کیلئے کوشاں ہے۔

پی ٹی آئی کے 21 اراکین اسمبلی نے اپنا الگ گروپ بنانے کا عندیہ دےدیا اور پارٹی چیئرمین بیرسٹرگوہر ، جنرل سیکرٹری عمرایوب کو سنجیدہ کوشش کرنے کا پیغام بھجوادیا،رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہااگر بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نہیں نکال سکتے تو بہتر ہے استعفیٰ دے کر گھر بیٹھے جائیں، سیاسی کمیٹی کے مشکوک کردار 9 مئی کے بعد غائب رہے۔