سلام آباد ،کراچی ،لاہور:(بیورورپورٹ،کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ میں 3نئے ججز کااضافہ،حلف اٹھا لیا،قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بھی عہدہ سنبھال لیا،پروٹوکول لینے سے انکار کردیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس ملک شہزاد ، جسٹس عقیل عباسی اوجسٹس شاہد بلال حسن سے عہدے کا حلف لیا،تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز اٹارنی جنرل اور وکلاءنے شرکت کی،نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل عباسی کی سپریم کورٹ میں بطور جج تعیناتی کی گئی ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد اور لاہور کے جج جسٹس شاہد بلال حسن کو بھی سپریم کورٹ میں بطور جج تعینات کر دیا گیا۔
لاوہ ازیں ڈاکٹر قبلہ ایاز نے سپریم کورٹ کی شریعت اپیلیٹ بنچ کے ایڈہاک جج کے طور پر حلف اٹھایا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس قبلہ ایاز سے حلف لیا، جسٹس قبلہ ایاز کی تعیناتی سے سپریم کورٹ میں شریعت اپیلیٹ بنچ بھی مکمل ہوگئی۔
دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد عدالت عالیہ کے سینئر جج جسٹس شفیع صدیقی نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
قائم مقام چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری سندھ ہائیکورٹ کے کمیٹی روم میں ہوئی جہاں قائم مقام چیف جسٹس شفیع صدیقی سے سندھ ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس نعمت پھلپوٹو نے حلف لیا۔
مزید برآں لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شجاعت علی خان نے بطور قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس کے عہدے کی تقریب حلف برداری گورنر ہاﺅس لاہور میں ہوئی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے قائم مقام چیف جسٹس سے عہدے کا حلف لیا۔
قائمقام چیف جسٹس شجاعت علی پروٹوکول کے بغیر لاہور ہائیکورٹ پہنچے، جسٹس شجاعت علی خان نے گارڈ آف آنر لینے سے بھی انکار کردیا،لاہور ہائیکورٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شجاعت علی خان نے کہاسائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی ہرصورت یقینی بنائیں گے، سپریم کورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ کے ویژن کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں گے۔
درمیانی عمر میں شوگر کی زیادتی دماغی صحت کو متاثر کر سکتی ہے: نئی طبی تحقیق
سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید گر گئی
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار، نیوزی لینڈ کی گرفت مضبوط
میگھن مارکل کا بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ
ہماری جماعت کو بھی میرے وزیر اعلیٰ بننے پر ڈر تھا، آج دنیا میں خود کو منوا لیا: مریم نواز
مکہ دفاعی اتحاد میں سٹرٹیجک تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے: سعودی وزیر دفاع
ڈی آئی خان ، ٹانک، تربت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 مطلوب خوارج سمیت 14 ہلاک
خدشہ ہے خطے کی صورتحال کے باعث معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا: بلاول بھٹو
سعودی وزیر دفاع اورعاصم منیر کے درمیان دفاعی صلاحیتیں مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال
ظلم کی بھی حد ہوتی ہے، اتنا کریں جتنا کل برداشت کر سکیں: ترجمان جے یو آئی



















