لاہور (کامرس رپورٹر) شہر میں انتظامیہ کی طرف سے ایل پی جی دوکانداروں کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے جس کی وجہ سے ایل پی جی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔دوسری طرف سوئی گیس پہلے ہی نہیں آتی، ایل پی جی کی وجہ سے گھروں کے چولہے جل رہے تھے، ایل پی جی دکانیں بند ہونے وہ بھی بند ہوگئے۔ شہریوں نے کہا ہے کہ اب حکومت بتائے کہ ہم اپنے بچوں کو کھانا کہاں سے پکا کر کھلائیں، اب تو تندور ہوٹل اور فیکٹریاں بھی بند ہو رہی ہیں جس سے بے روزگاری میں اضافہ ہو گا۔ عوام کی جیب پر فی کلو 120 روپے کا ڈاکہ، کریک ڈاون کی وجہ سے غریب عوام 235 روپے فی کلو والی گیس 350 روپے فی کلو لینے پر مجبور ہوگئے۔ غریب عوام ایل پی جی گیس کیلئے خوار شہری سلنڈر لیکر گلی گلی گھوم رہے ہیں لیکن انتظامیہ کے کریک ڈاو¿ن کے ڈر کی وجہ سے90% دوکانیں بندہوچکی ہیں۔ یوں مہنگی بجلی اور مہنگی سوئی گیس کے بعد سستی ایل پی جی بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئی۔ انتظامیہ کے کریک ڈاون کی وجہ سے چند دوکاندار شٹر بند کر کے ایل پی جی فروخت کرنے پر مجبور ہیں جو کہ کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے جس سے مالی اور جانی نقصان کا اندیشہ ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر ایل پی جی دکانداروں پر کریک ڈاون روکے اور ایس او پیز کے تحت چلنے والی دکانوں کو کام کرنے کی اجازت دے ورنہ عوام سڑکوں پر آنے پر مجبور ہونگے۔
سوئی گیس نایاب، انتظامیہ کی نااہلی سے ایل پی جی بھی غائب ، دکانیں بند، شہری پریشان

















