ٹی20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی دکھانے والی قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم وطن واپس پہنچ گئے
لاہور(مشرق نیوز) ٹی20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی دکھانے والی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم وطن واپس پہنچ گئے۔ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے ہی رانڈ میں باہر ہونے کے بعد بابر اعظم چند دن امریکہ میں رک گئے تھے، وہ نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچے۔بابر اعظم ورلڈکپ میں ٹیم کی کارکردگی پر رپورٹ جمع کرائیں گے۔واضح رہے کہ 19 جون کو وطن واپس پہنچنے والے کھلاڑیوں میں نسیم شاہ اور عثمان خان شامل تھے، اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر منیجر وہاب ریاض بھی وطن واپس پہنچے ۔ امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے ہی مرحلے سے باہر ہونے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سمیت 6 کھلاڑیوں نے لندن میں چھٹیاں گزارنے کا فیصلہ کیا تھا۔



















