اوکاڑہ ،عوام عطائیوں کے حوالے، محکمہ صحت کے افسران خاموش تماشائی

اوکاڑہ:( اسرار بیگ)ضلع اوکاڑہ،بیمار عوام نان کوالیفائیڈ،اَن پڑھ عطائیوں کے حوالے، دیہاڑی دار مزدوروں نے مرض کچھ اور دوائی کچھ اور مہم شروع کردی، عطائی مشورہ فیس بھی لینے لگے، محکمہ صحت کے ذمہ دار خاموش تماشائی،ہسپتال،کلینک مریضوں سے بھر گئے۔

عطائیت کے ہاتھوں بیمار ہونے کے بعد شرابیوں نے خوب پیسے لٹائے مگر تندرستی حاصل نہ ہوسکی کاروبار بڑھنے کی وجہ سے عطائیوں نے دیہاڑی دار طبقہ 600روپیہ مزدوری پر رکھ لیا انہی اَن پڑھ طبقے نے مریضوں کے پیٹ میں اٹھنے والی درد کو سمجھنے کی بجائے سر درد کی گولیاں دینا شروع کردیں، مروڑ کی صورت میں قبض کی دوائی دیتے رہے کھانسی کی صورت میں پیشاب کی رکاوٹ دور کرنے کا سیرپ دیتے رہے، ضلع اوکاڑہ میں عطائیت کا بھرپور راج ہے محکمہ صحت کے ذمہ داران کئی سالوں سے خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

ڈرگ انسپکٹر رانا عبدالستار جو بدنام کرپشن کنگ ہے کئی مرتبہ کرپشن کی وجہ سے ٹرانسفر بھی ہوچکا لیکن ایسے عطائیوں کے خلاف کاروائی کی بجائے چیک کرنے کی آڑ میں5000روپیہ فی کس کے حساب سے لاکھوں روپیہ رشوت لے کر عطائیوں کے حوالے کررکھا ہے۔