بینظیر بھٹو کے قتل پر جوڈیشل کمیشن بنایاجائے،علی خان

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)رہنما پی ٹی آئی وسابق وزیر مملکت علی خان نے بینظیر بھٹو کے قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے علی خان نے کہاعوام جسے لاتے ہیں اسے چن دیا جاتاہے، عوام نے لیاقت علی خان کو چنا کیوں چن دیا گیا، قوم کو بےنظیربھٹو کے قاتلوں کا اصل چہرہ دکھایا جائے۔

علی خان نے کہاجو بھی حکومت آتی کرنےوالا کام نہیں کرتی، شازیہ مری کی تمام باتوں سے متفق ہوں، فوج و سکیورٹی اداروں کے بغیر آپ کچھ نہیں ،16جون 1948 کو قائداعظم نے فوجی افسروں سے کہا پالیسیاں بنانا آپ کا کام نہیں۔