نارنگ منڈی:شہری واپڈا افسروں کی کرپشن کیخلاف پھٹ پڑے

نارنگ منڈی:(وقاص علی)نارنگ کے شہری تاجر واپڈا کی رشوت خوری اور کرپشن کے خلاف پھٹ پڑے اہلیان علاقہ نے تھانہ روڈ بلاک کرکے امام مسجد قاری عباس کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیاشرکاءنے واپڈا مردہ باد اور ایل ایس ساوتھ سب ڈویثرن عارف کے خلاف نعرے لگائے ۔

قاری عباس,مظہر عباس بٹر ودیگر نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ چار روز سے ٹرانسفارمر خراب ہے ٹھیک کروانے کے 40 ہزار روپے مانگے جارہے ہیں پہلے بھی کئی بار پیسے دے کر ٹھیک کروایاہے مساجد کی بجلی بندہے لائن سپرنٹنڈنٹ عارف پیسے کے بغیر فون کال بھی ریسیو نہیں کرتا جب تک ٹرانسفارمر نہیں لگایاجائے گا روڈ بلاک اور احتجاجی مظاہرہ جاری رہے گا ہر دفعہ ہمیں مجبور کیاجاتاہے کہ پیسے اکٹھے کرکے دیں کوئی ایسا ٹرانسفارمر نہیں جو پیسے لئیے بغیر لگایا ہو لاکھوں روپے بجلی بل جمع کرواتے ہیں مگر پھر بھی صارفین کو مختلف طریقوں سے پریشان کیا جاتا ہے عید کے ایام بغیر بجلی کے گزاردئیے جو مقامی سب ڈویثرن کی نااہلی اور کوتاہی ہے۔

قاری عباس نے بتایا کہ ایل ایس عارف نے واضح کہاہے کہ پیسے دو ورنہ جو مرضی کرو ٹرانسفارمر نہیں لگے گا مقامی سیاسی نمائندوں اور واپڈا کے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں فوری طور پربجلی بحال کروائی جائے اور کرپٹ ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے-