لاہور:(سٹاف رپورٹر)گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے منظور ہونےوالے 5 ایکٹ کی منظوری دےدی،منظوری کے بعد ایکٹ فوری طور پر نافذالعمل ہوگئے۔
منظور کیے گئے بلوں میں پولیس آرڈر (پنجاب ترمیمی) ایکٹ 2024، پنجاب ایگری کلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) ایکٹ 2024، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن (ترمیمی) ایکٹ 2024، پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنشنل کموڈیٹز ایکٹ 2024 اور پنجاب سول سرونٹس (ترمیمی) ایکٹ 2024 شامل ہیں۔
پولیس آرڈر (پنجاب ترمیمی ) ایکٹ 2024 کے تحت ہر ضلع میں منظم کرائم یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ،کیپٹل سٹی ڈسڑکٹ میں کرائم یونٹ کی سربراہی ڈی آئی جی پولیس ،سٹی ڈسڑکٹ میں ایس ایس پی یا ایس کریں گے،منظم کرائم یونٹ کے دائرہ اختیار میں اغوا برائے تاوان، ڈکیتی و چوری کے دوران قتل، موٹر وہیکل کی چوری، منشیات سمگلنگ، بین الصوبائی و بین الاضلاع پراپرٹی کے امور اور ہائی پروفائل جرائم میں ملوث گینگز کے کیسز ہوں گے،پنجاب سول سرونٹس (ترمیمی) ایکٹ سے نئے بھرتی ہونےوالے سرکاری ملازمین متعین کردہ کنٹری بیوشن سکیم کے تحت پنشن کے حقدار ہوں گے۔
گورنر نے پنجاب اسمبلی سے منظور 5 ایکٹ کی منظوری دےدی



















