فیصل آباد:(صداقت علی) واسا کی بدترین کارکردگی کے خلاف نعمت آباد کے مکینوں نے انوکھا احتجاج کیا۔
شہریوں نے سڑکوں پر کھڑے سیوریج کے گندے پانی میں واسا کی ناقص کارکردگی کی نویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے پنجاب حکومت مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
سالگرہ کیک پر سیوریج کے پانی میں نویں عید ، شکریہ واسا اور ضلعی انتظامیہ کے الفاظ تحریر تھے۔ مظاہرین نے کہا کہ جھنگ روڈ پر درجنوں آبادیاں نو سال سے سیوریج کے گندے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ ہزاروں علاقہ مکین بدبودار پانی میں نو عیدیں منا چکے ہیں۔ متعدد بار صفائی کے لئے درخواستیں دے چکے ہیں لیکن واسا حکام غفلت کی نیند سو رہے ہیں۔ واسا نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کو سیوریج کے پانی میں ڈبو دیا ۔
فیصل آباد: واساکی بدترین کارکردگی کیخلاف شہریوں کا انوکھا احتجاج



















