ن لیگ،پیپلز پارٹی آمنے سامنے،ایک دوسرے کیخلاف سخت بیان بازی،طعنے

اسلام آباد،لاہور: (بیورورپورٹ،سٹاف رپورٹر)ن لیگ،پیپلز پارٹی آمنے سامنے،ایک دوسرے کیخلاف سخت بیان بازی،طعنے تک دے دئیے۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے پیپلزپارٹی کی اقتدار چھوڑنے کی دھمکی پر سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہابلیک میلنگ بند کی جائے اگر اقتدار گیا تو اکیلے ہی نہیں پیپلز پارٹی بھی اڈیالہ جیل جائے گی،پیپلز پارٹی مرچ مصالحے والے بیانات دے کر مستقبل کی سیاست بچانا چاہ رہی ہے،دونوں جماعتیںساس بہو کے رشتے کے مطابق چل رہی ہے۔

قبل ازیں لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ن لیگ کااقتدار پیپلزپارٹی کی مرہون منت ہے، پیپلز پارٹی کے 45 اراکین ن لیگ کی لائف لائن ہیں اگر پیپلز پارٹی نہ ہوتی تو پوری ن لیگ جیلوں میں ہوتی،پیپلزپارٹی کو مائنس کر کے آپ وزیر اعظم ہاو¿س نہیں بلکہ اڈیالہ جیل میں ہوں گے، حنیف عباسی تفریق و انتشار کی سیاست کو ہوا دینا بند کرے،حسن مرتضیٰ نے کہا پیپلزپارٹی پارلیمانی جمہوریت و مفاہمتی سیاست پر یقین رکھتی ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت کےخلاف آئندہ بیان بازی کرنے والے کو منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔