پشاور:(بیورورپورٹ)اے این پی رہنما الف خان نے ایم پی اے اقبال وزیر کےخلاف مقدمہ درج کرادیا۔
آئی آر کے مطابق الف خان نے الزام عائد کیا رکن صوبائی اسمبلی نے 10 سے زائد ساتھیوں کےساتھ ملکر مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا، گاڑی میں میرے 2 بچے بھی تھے، ٹکر سے گاڑی کو نقصان پہنچا،واردات کے دوران 2 راہگیر زخمی ہوئے،پولیس نے ایم پی اے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ادھر رکن صوبائی اسمبلی اقبال وزیر نے کہا الف خان سے کوئی ذاتی رنجش نہیں، معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی،غلط فہمی پر واقعہ پیش آیا، معاملہ جلد حل ہو جائےگا۔
اے این پی رہنما نے ایم پی اے اقبال وزیر کےخلاف مقدمہ درج کرادیا

















