غزہ: (مشرق نیوز)عیدالاضحی پر بھی غزہ لہو لہو،مزید فلسطینی شہید،حماس کے حملے میں8اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے غاصب صہیونی ریاست کے مظالم کا سلسلہ عیدالاضحی کے موقع پر بھی نہ تھم سکا اور رفح میں مسلسل بمباری کا سلسلہ جاری رکھا، عید کے روز اسرائیلی فورسز نے 3گھروں کو نشانہ بنایا،مزید فلسطینی شہید ہوگئے۔
امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا کیے جانے کے باعث غزہ میں شدید غذائی قلت سے باسیوں کی مشکلات مزید بڑھ گئیں،دنیا بھر میں اسرائیل مخالف غم وغصے کا لاوا پکنے لگا۔
اسرائیلی دہشتگردی نہ رکی،عیدالاضحی پر بھی غزہ لہو لہو،مزید فلسطینی شہید


















